اقلیتوں میں سب سے زیادہ ووٹ ہندوبرادری کے ہیںنادرا

ملک میں اسلام کے علاوہ 7دیگرمذہب کے پیروکاررہتے ہیں،ہندوبرادری دوسرے نمبرپرہے


INP September 03, 2012
ملک میں اسلام کے علاوہ 7دیگرمذہب کے پیروکاررہتے ہیں،ہندوبرادری دوسرے نمبرپرہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں7ا قلیتی برادریوں کے ووٹرزمیں ہندوؤں کواکثریت حاصل ہے جبکہ عیسائی دوسرے نمبرپرہیں۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں اسلام کے علاوہ7دیگرمذہب کے پیروکاررہتے ہیں جن میں ہندوؤں اورعیسائیوں کی تعدادسب سے زیادہ ہے ۔ اعداد وشمارکے مطابق ہندوؤں برادری کے تعلق رکھنے والے ووٹروںکی تعداد 14لاکھ جبکہ عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کی تعداد 12لاکھ ہے۔ہندوؤں اورعیسائیوںکے علاوہ دیگرمذاہب کے پیروکاروں میں سکھ،پارسی،قادیانی،بہائی اوربدھ مت شامل ہیں۔

اعدادوشمارکے مطابق جن14لاکھ ہندوؤں نے کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈحاصل کیے ان میں7لاکھ 69ہزارمرداور6لاکھ 45ہزارعورتیں شامل ہیں اسی طرح دوسری بڑی اقلیت عیسائیوںمیں7لاکھ31ہزار713مردوں اور5لاکھ 83ہزار338عورتوں نے شناختی کارڈ بنوائے،ایک لاکھ 5ہزار681قادیانیوں میں 63ہزار479مردوں اور62ہزار202عورتوں،33ہزار734بہائیوں میں17ہزار948مردوں اور15ہزار786عورتوں،سکھوں میں 3ہزار246مردوں اور2ہزار900عورتوں نے کمپیوٹررائزڈشاختی کارڈزحاصل کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |