ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 56 ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی 42 کلو میٹر اور اس کا مرکز گلگت سے 42 کلومیٹر دور تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک December 30, 2019
زلزلے کا مرکز گلگت سے 42کلومیٹر دور تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جن علاقوں میں زلزلہ آیا ان میں شانگلہ، اسکردو، شگر، گلگت بلتستان، چلاس، اسلام آباد ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن کے دیگر اضلاع شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شدید تھا اور اس کی شدت 5 اعشاریہ 6 تھی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 42 کلو میٹر اور مرکز گلگت سے 42 کلومیٹر دور تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں