سندھ حکومت نے محرم میں فوج کی خدمات مانگ لیں

فوجی دستے 9اور10محرم کوکراچی،حیدر آباد اورخیرپورودیگراضلاع میں تعینات کیے جائینگے

پاک فوج کے دستوں کو9اور 10محرم کو کراچی ،حیدر آباد اور خیرپور سمیت حساس اضلاع میں تعینات کیا جائے گا. فوٹو پی پی آئی/ فائل

حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانے اورکسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعے سے نمٹنے کیلیے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی ہیں۔

پاک فوج کے دستوں کو9اور 10محرم کو کراچی ،حیدر آباد اور خیرپور سمیت حساس اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے سمری مرتب کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت دفاع اورداخلہ کوارسال کردی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ سندھ کے حساس علاقوں میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کی خدمات کی ضرورت ہے۔




لہذاوفاقی حکومت9اور 10محرم کوسیکیورٹی کیلیے پاک فوج کے دستے فراہم کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کوکوئک رسپانس فورس کے طورپرالرٹ رکھا جائے گااورحساس علاقوں میں ان کی تعیناتی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کے دستے مذکورہ علاقے میں مدد کے لیے پہنچ جائیں گے۔
Load Next Story