پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا
غیر مسلم ممبر کے انتخاب کے لیے یونین کونسل میں200غیر مسلم ووٹرز کی شرط ختم
پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013 جاری کر دیا ہے۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013 میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے سیکشن 12، 13، 14،15، 19، 21 اور سیکشن 23، فرسٹ شیڈول کے پارٹ ون، 2، 3 اور4 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن 13کی شق ڈی میں ترمیم کے تحت غیر مسلم ممبر کے انتخاب کیلیے یونین کونسل میں200غیر مسلم ووٹرز رجسٹرڈ ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
میونسپل کمیٹی میں غیر مسلم ممبران کی تعداد 3مقرر کی گئی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری سے متعلق بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔