سندھ میں سی این جی کی بندش میں ایک بار پھر اضافہ

گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہلے پہنچانا اولین ترجیح ہے، ایس ایس جی سی


Staff Reporter December 30, 2019
گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہلے پہنچانا اولین ترجیح ہے، ایس ایس جی سی (فوٹو: انٹرنیٹ)

LONDON: سی این جی صارفین کی امیدوں پر پانی پھرگیا، سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دورانیے میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا اور گیس اسٹیشنز اب منگل کے روز بھی بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گیس کی سپلائی کم ہونے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی، حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں