پیر رواں سال کا سرد ترین دن رہا سردی کی لہر 3 دن برقرار رہے گی

کراچی میں(پیر)سال کاسردترین دن تھا،پارہ9ڈگری تک گرا،صبح میں کہرااوردھندچھانے سے حدنگاہ کم ہوئی


Staff Reporter December 31, 2019
شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار20کلومیٹرفی گھنٹہ رہی،آج منگل کوپارہ9سے11ڈگری اورموسم خشک اورسردرہنے کی توقع ہے فوٹو: فائل

کراچی میں گزشتہ روز (پیر) سال کا اب تک سرد ترین دن رہا، سرد ترین دن میں پارہ 9 ڈگری تک گرگیا۔

صبح کے وقت کہرا اور دھند چھانے سے حدنگاہ کم ہوگئی،سردی کی موجودہ لہر مزید 3 دن برقرار رہے گی، بعدازاں سردی معتدل ہوجائے گی، کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی،آج منگل کو کم سے کم پارہ 9 سے11 ڈگری رہنے اور موسم خشک اور سردرہنے کی توقع ہے۔

6جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر شہر کا رخ کرسکتی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز پیر رواں سال کا اب تک سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، سال کے سرد ترین دن میں درجہ حرارت 9 ڈگری رہا،صبح کے وقت کہرا اور دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ بھی متاثر رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب81 فیصد تک بڑھنے کے سبب دھند چھائی۔

جس کی وجہ سے حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر3کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہتر ہونا شروع ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق پیر کی صبح2019 کا اب تک سردترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل ماہ دسمبر میں کم سے کم پارہ9.5 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے،گزشتہ روز کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، آج منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے اور موسم دن میں خشک اور رات میں سردرہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر 2 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے بعدازاں سردی معتدل رہنے کی توقع ہے، تاہم 6جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر شہر کا رخ کرسکتی ہے جس کا سبب ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں اوربارشوں کا سلسلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |