
پیرکومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ ایم کیو ایم بلاول بھٹوکی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کرے گی، اس طرح کی پہلے بھی کئی پیشکشیں کی جا چکی ہیں، یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، کراچی اوراندرون سندھ کی ترقی کیلئے نیا پیکج ہم دیںگے، سندھ حکومت فیل ہو چکی ہے۔
وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ بے بی زرداری کی سیاست والدکی کرپشن کی اسیر ہے، حادثاتی چیئرمین کا المیہ یہ ہے کہ جب بھی ٹی وی پرنمودارہوںگے کرپشن کا دفاع کریںگے۔
مراد سعید نے کہا کہ قومی خزانے کی چوری سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے جیالوں میں پیسے بانٹنے تک بے بی زرداری کرپشن کی ہر واردات کا دفاع کرتے ہیں۔ بے بی زرداری کے والد نے کرپشن کے ایسے ایسے شرمناک طریقے ایجادکئے کہ دنیا حیران ہے، قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر محروم اور نادار طبقے کیلئے انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت کی۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بلاول کے والد نے انکل نوازکیساتھ ملکر انکم سپورٹ کے فنڈ کو جیالے اور متوالے پالنے کیلئے استعمال کیا۔ حکومت گرانے کا خواب باپ بیٹے کودن رات پریشان کئے ہوئے ہیں، ڈیڑھ سال اسی پریشانی میں گزرا، آئندہ ساڑھے تین برس بھی اسی کرب میں گزریں گے۔ پوری حکومت کو پیپلزپارٹی کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کریںگے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہاکہ بلاول بھٹوصاحب بہت سارے خواب دیکھتے، میاں پپوہیں، سیاست میں آئے دودن ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ بہت بڑے لیڈرہوگئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔