پنجاب کے پی کے میں عارضی شیلٹرہومز قائم انتظامیہ سہولیات فراہمی کیلیے متحرک

ضلعی افسروں کی پناہ گاہوں میں آمد، لاہورلاری اڈا کا شیلٹر ہوم فوری کھول دیا گیا


News Agencies/Numaindgan Express December 31, 2019
ڈی ایچ کیو اسپتال خار، تیمرگرہ، بٹگرام عارضی شیلٹر ہوم میں کمبل، رضائیاں مہیا، ڈپٹی کمشنرز و ضلعی افسروں کے دورے، اقدامات کی پڑتال کی

وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ ، پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں چیف سیکریٹری پنجاب میجر (رٹائرڈ) اعظم سلیمان خان ، اب تک قائم کی گئی ان عارضی پناہ گاہوں کی براہ راست نگرانی کے عمل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ بے آسرا اور بے گھر افراد کو ان پناہ گاہوں میں ہر قسم کی امداد کیلیے ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں ۔


صوبے بھر میں قائم کی گئی ان عارضی پناہ گاہوں کے بارے میں تمام انتظامی افسران نے چیف سیکریٹری کو بتایا کے اب تک صوبے بھر کے 36اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہوں میں اب تک 1700 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مقامی حکام سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے آئندہ 30 روز کے اندر شہر کے سیوریج اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کیا جائے ۔پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پناہ گاہ کے دورے کیے ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا ۔ضلعی انتظامیہ نے لاری اڈا میں قائم شیلٹر ہومز بے گھر افراد کیلیے ہنگامی طور پر کھول دیا ۔پہلے روزاسی افراد نے قیام کیا ۔مقیم افراد کی توضع مٹن سے کی گئی۔ مزیدبرآں ضلعی انتظامیہ دیر پائن نے تیمرگرہ اسپتال میں قائم پناہ گاہوں کو کمبل،تکیے، پلاسٹک میٹ،کچن سیٹ سمیت ضروری سامان مہیا کر دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں