غیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی عمارتیں 10 لاکھ افراد کی موت کا باعث بن سکتی ہیں آباد

غیرقانونی عمارتیں تعمیرکسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں شہر کے 10 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بناسکتی ہیں


Staff Reporter December 31, 2019
غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتیں 10 لاکھافراد کی موت کا باعث بن سکتی ہیں، آباد

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے رنچھوڑلائن میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت گرنے کا ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ ایس بی سی اے کی ناک کے نیچے طویل عرصے سے شہر میں غیر قانونی اور غیرمعیاری کنسٹرکشن جاری ہے جو شہر میں کسی بھی بڑے سانحے کی وجہ بن سکتی ہے۔

آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کے پلیٹ فارم سے کراچی میں غیرقانونی اور ناقص میٹریل کی عمارتوں کی دھڑا دھڑ تعمیرات کی انسداد مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں آباد نے وزیراعلی، وزیربلدیات، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوباقاعدہ خطوط ارسال کر کے اس امر کی جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ شہر میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی عمارتیں تعمیرکسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں شہر کے 10 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بناسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں