سیاسی مخالفین چور دروازے سے نقب لگانے کی کوشش میں ہیں فردوس عاشق اعوان

کراچی کے مسائل حکومتی اتحاد توڑنے سے نہیں بلکہ کرپشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، معاون خصوصی

کراچی کے مسائل حکومتی اتحاد توڑنے سے نہیں بلکہ کرپشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، معاون خصوصی فوٹو:فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے، بلاول بھٹو

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں بلکہ کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔
Load Next Story