ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 06, 2013
بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات.فوٹو: فائل

MOEN JO DARO: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا، جبکہ گلگت بلتستان، سوات اور چترال سمیت گردونواح میں پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ملتان، رحیم یارخان، بہاول پور اور میانوالی میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے، جبکہ مہوڈن اور گبرال میں اب تک ایک فٹ برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور،ملتان ڈویژن کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، جبکہ پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب اورقلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں