جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا وہ بچ نہیں سکتا وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک December 31, 2019
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا جائزہ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا وہ بچ نہیں سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا۔

کابینہ میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا مسودہ پیش کیا گیا اور اہم معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجراء اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں ناروے کے شہری کی پاکستان سے ناروے کو حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہوگا وہ بچ نہیں سکتا، بزنس کمیونٹی اور ٹیکس سے متعلق معاملات ایف بی آر کی ذمہ داری ہے۔

کابینہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو 148 دن گزر گئے اور بھارتی جارحیت مسلسل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں