نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوا حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ حکومت سے نہ کوئی ریلیف چاہئے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ترجمان نہ لیگ

سلیکٹڈ حکومت سے نہ کوئی ریلیف چاہئے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ترجمان نہ لیگ فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم سے ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، سلیکٹڈ حکومت سے نہ کوئی ریلیف چاہئے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔


مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے، اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ‎ عمران خان اور چئیرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔
Load Next Story