پرویز مشرف کا ملک سے جانا طے ہوچکا ہے خورشید شاہ

پرویز مشرف کی ضمانت پر رہائی این آر او کے ذریعے عمل میں لائی گئی


ویب ڈیسک November 06, 2013
20 روز قبل ہی کہہ دیا تھا کہ پرویز مشرف رہا ہوجائیں گے، سید خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ملک سے جانا طے ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کی ضمانت پر رہائی این آر او کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ جس این آر او پر عدلیہ اور نواز شریف نے شور مچایا آج انہوں نے خود بھی ایسا ہی کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے 20 روز قبل ہی کہا تھا کہ پرویز مشرف رہا ہوجائیں گے اور آج ان کی رہائی کے احکامات جاری ہوگئے۔

واضح رہےکہ آج ہی سابق صدر پرویز مشرف کی ججز نظر بندی کیس میں 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں جب کہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں 1، 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد پرویز مشرف کی بے نظیر قتل کیس اور اکبر بگٹی قتل سمیت چاروں کیسز میں ضمانت منظور ہوگئی تاہم ان کا نام اب بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں