چین میں حکمراں جماعت کے صوبائی دفتر کے باہر متعدد دھماکے ایک شخص ہلاک

دھماکے ہلکی نوعیت کے اور دیسی ساختہ تھے جن میں اسٹیل کے بال بیئرنگز استعمال کئے گئے تھے، مقامی پولیس


ویب ڈیسک November 06, 2013
واقعے کے بعد صوبہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہت جن سے تفتیش جاری ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

چین کے شمالی صوبے شانزی میں حکمراں جماعت کمیونسٹ کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے باہر متعدد دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے ہلکی نوعیت کے اور دیسی ساختہ تھے جن میں اسٹیل کے بال بیئرنگز استعمال کئے گئے جبکہ دھماکوں سے 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے واقعے کے بعد صوبہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا جن سے دھماکوں سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے جبکہ صوبے میں حفاظتی انتظامات بھی سخت کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تیانامن اسکوائر میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد اور 2 سیاح ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حکام نے دھماکے کی ذمہ داری اسلامی شدت پسند تنظیم ''مشرقی ترکستان اسلامی تحریک'' پر عائد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں