
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 786 میں 2 مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں مسافر نشے میں تھے اور دیگرمسافروں کو پریشان کررہے تھے، نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس پر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی۔
مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے باعث جہاز کے کپتان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی جب کہ طیارہ کو ٹیکسی وے پر سے واپس لے جایا گیا جہاں لندن پولیس نے دونوں مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث پروازایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔