بلدیاتی انتخابات کی انتخابی فہرستیں صوبے تیار کریں گے الیکشن کمیشن

صوبے نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابی فہرستیں تیار کریں، الیکشن کمیشن کا چاروں صوبائی چیف سیکریٹریوں کو خط


ویب ڈیسک November 06, 2013
بلدیاتی انتخابات کی فہرستیں صوبوں سے ملنے کے بعد نادرا سے ان کی چھپائی کرائی جائے گی، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کی تیاری کی ذمہ داری صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابی فہرستیں تیار کریں اور صوبوں سے فہرستیں ملنے کے بعد نادرا سے ان کی چھپائی کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے 4 ماہ کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کئے جانے بعد الیکشن کمیشن مقررہ تاریخوں میں ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے لیکن کم وقت ہونے کی وجہ سے اسے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور مقناطیسی سیاہی کے انتظامات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں