سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 31, 2019
عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

BEIJING: سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار مدثر حسن رضا نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کی، ایئر لائین ملازمین کبھی یونیورسٹی نہیں گئے لیکن ڈگریاں مل گئیں، ان سناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئی، تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ بظاہر ڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے، پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی، پی آئی اے یقینی بنائے کہ ملازمین کی تعلیمی اسناد منظور شدہ تعلیمی اداروں سے ہوں۔

عدالت نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی، ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |