نیب نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ملزم قرار دیدیا

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر کرائے گئے ضمنی ریفرنس کی سماعت 19 نومبر کو ہوگی۔


ویب ڈیسک November 06, 2013
راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور معاملے میں وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی کی حیثیت سے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

نیب نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو ملزم قرار دے دیا۔

نیب کی جانب سے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر کرایا گیا ضمنی ریفرنس 263 صفحات پر مشتمل ہے جس میں راجا پرویز اشرف کو ملزم قرار دیا گیا ہے، ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد اب رینٹل پاور کیس میں ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ اس کی سماعت 19 نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ چئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے 25 اکتوبر کو نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کے دوران راجا پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت سابق وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی کی حیثیت سے راجا پرویز اشرف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |