سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم
جعفر غلام علی نامی پاکستانی کو سعودی عرب کے صوبہ قطیف سے مشیات کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا
سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جعفر غلام علی نامی پاکستانی شہری کو سعودی عرب کے صوبہ قطیف سے بڑی مقدار میں مشیات کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کی سزا کے طور پر اسے موت کی سزا دی گئی تھی، سعودی حکام کے مطابق عدالت کی جانب سے دی گئی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کا سر قلم کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ، قتل اور زنا کی سزا موت ہے اور رواں سال سعودی عرب میں اب تک 71 افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائےموت دی جاچکی ہے جب کہ گزشتہ برس اس کی تعداد 76 تھی۔