پاکستان کے بعد سعودی عرب میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

لالچی بیوپاریوں نے ٹماٹروں کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نیم سرکاری تنظیم


ویب ڈیسک November 06, 2013
اگر لوگ ایک ہفتے تک ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیں تو قیمتیں خود نیچے آجائیں گی کیونکہ بیوپاری ٹماٹر سڑنے گلنے کی بجائے سستے داموں بیچنا بہتر سمجھیں گے، نیم سرکاری تنظیم فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان کے بعد سعودی عرب میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے بعد نیم سرکاری تنظیم نے شہریوں کو ٹماٹر کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔

عرب اخبار کے مطابق ''اتحاد برائے تحفظ صارفین'' نامی نیم سرکاری تنظیم کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ لالچی بیوپاریوں نے ٹماٹروں کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا بوجھ شہریوں پر پڑا ہے تاہم اگر لوگ ایک ہفتے تک ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیں تو قیمتیں خود نیچے آجائیں گی کیونکہ بیوپاری ٹماٹر سڑنے گلنے کی بجائے سستے داموں بیچنا بہتر سمجھیں گے اور یہی لالچی بیوپاریوں کا بہتر علاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں