پاکستان کے بعد سعودی عرب میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

لالچی بیوپاریوں نے ٹماٹروں کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نیم سرکاری تنظیم

اگر لوگ ایک ہفتے تک ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیں تو قیمتیں خود نیچے آجائیں گی کیونکہ بیوپاری ٹماٹر سڑنے گلنے کی بجائے سستے داموں بیچنا بہتر سمجھیں گے، نیم سرکاری تنظیم فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان کے بعد سعودی عرب میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے بعد نیم سرکاری تنظیم نے شہریوں کو ٹماٹر کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔


عرب اخبار کے مطابق ''اتحاد برائے تحفظ صارفین'' نامی نیم سرکاری تنظیم کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ لالچی بیوپاریوں نے ٹماٹروں کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا بوجھ شہریوں پر پڑا ہے تاہم اگر لوگ ایک ہفتے تک ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیں تو قیمتیں خود نیچے آجائیں گی کیونکہ بیوپاری ٹماٹر سڑنے گلنے کی بجائے سستے داموں بیچنا بہتر سمجھیں گے اور یہی لالچی بیوپاریوں کا بہتر علاج ہے۔
Load Next Story