تیونس کے صدر کا توہین آمیز خاکے جاری کرنے والے شخص کو رہا کرنے کا اعلان

جبار مجری اور اس کے ساتھی غازی بیجی کو گزشتہ برس سماجی ویب سائٹ پر توہین آمیز خاکے جاری کرنے پر گرفتارکیا گیا


AFP November 06, 2013
جبار مجری نے اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کیا ہے جس پر اسے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تیونسی صدر ۔ فوٹو : اے ایف پی

HYDERABAD: تیونس کے صدر منصف مرزوکی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر توہین آمیز خاکے جاری کرنے والے شخص کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پیرس میں ایک فرانسیسی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران تیونس کے صدر کا کہنا تھا کہ انہیں توہین آمیز خاکے جاری کرنے والے شخص جبار مجری کی جانب سے معافی کی درخواست ملی ہے جس میں اس نے اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کیا ہے ، اسی درخواست پر انہوں نے جبار مجری کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم وہ ملک میں جاری انتہا پسندی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کا انتظار کررہے ہیں۔ جیسے ہی ملک میں اس کے تحفظ یقینی بنادیا جائے گا وہ آزاد ہوگا۔

واضح رہے کہ جبار مجری اور اس کے ساتھی غازی بیجی کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سماجی ویب سائیٹ پر توہین آمیز خاکے جاری کئے، جس سے ملک کے شہریوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، تیونس کی عدالت نے دونوں افراد کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم غازی بیجی نے بیرون ملک فرار ہوکر فرانس میں سیاسی پناہ حاصل کرلی جبکہ جبار مجری اپنی سزا کاٹ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں