کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے کے الیکٹرک کو صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی


ویب ڈیسک December 31, 2019
منظوری کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

SUKKUR: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سال نو کی آمد پر کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر آئی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے، نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

ٹیرف کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے لئے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، منظوری کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں