پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد نوٹی فکیشن جاری

12 سال سے کم عمر کے بچے، خواتین، بزرگ اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، محکمہ داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک November 06, 2013
ڈبل سواری پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب فوٹو: فائل

پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صوبے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جس پر ضلعی انتظامیہ عمل درآمد کرائیں گی تاہم 12 سال سے کم عمر کے بچے، خواتین ، بزرگ اورصحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، اس سے قبل پنجاب حکومت صوبے میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 بھی نافذ کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں