گرفتار متحدہ کارکن رئیس مما کا واسع جلیل سے متعلق اہم انکشاف

ملزم رئیس مما دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے


ویب ڈیسک December 31, 2019
انسداد دہشتگردی عدالت آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کرے گی۔ : فوٹو:ایکسپریس

ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس مما نے دہشت گردی کے لیے فنڈ جمع کرکے واسع جلیل کو دینے کا انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت میں سابق ٹاؤن ناظم اور ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسیع جلیل کے خلاف مقدمہ سامنے آگیا، گرفتار ملزم رئیس مما نے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ فنڈ جمع کرکے واسیع جیل کو دیتا تھا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کے چالان کے مطابق ملزم رئیس مما نے تحقیقات میں اہم انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ ڈی ایم سی ایسٹ میں کلرک تھا اور ایم کیو ایم سیکٹر انچارج کورنگی کے عہدے کام کرتا تھا۔

ملزم کے مطابق وہ تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھا کرکے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کو دیتا تھا، مختلف اوقات میں کچھ رقم فنڈنگ کی صورت 2 عدد چیک واسع جلیل نے مجھے دیئے۔ چیک میں نے اپنے سیلری اکاؤنٹ میں جمع کرائے، ضرورت پڑھنے پر رقم نکال کر تنظیمی ساتھیوں میں تقسیم کی اور اس اپنے سیلری اکاؤنٹ سے 2.5 ملین کی ٹرانزیکشن کی۔

چالان کے مطابق ملزم رئیس مما دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم فنڈ اکٹھا کرتا تھا اور فنڈ کی رقم دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کرتا تھا۔ عدالت نے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم رئیس مما پر فرد جرم عائد کی جائے گی، جب کہ رہنما ایم کیو ایم واسع جلیل کو مقدمے میں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں