شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکا 8 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

باغیوں نے حجاز ریل روڈ کمپنی کے دا خلی دروازے پردھماکا کیا، شامی حکام


AFP November 06, 2013
لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، شامی حکام فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: شام کے دارالحکومت میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے حجاز اسکوائر پر ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 50 افراد زخمی ہو گئے، شامی حکام کا کہنا تھا کہ باغیوں نے حجاز ریل روڈ کمپنی کے دا خلی دروازے پردھماکا کیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

شام میں گزشتہ 2 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں شامی اندرون اور بیرون ملک پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں