لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلہ عوام میں خوف و ہراس
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں، دفتروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے
صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، مریدکے، قصور، ننکانہ صاحب، ہڑپہ، ساہیوال، بہاولنگر اور حجرہ شاہ مقیم سمیت کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں، دفتروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز شمالی بھارت کا علاقہ ہوشیار پور میں تھا۔
دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جہاں کئی مقامات پر مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔