تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی 3 دوست جاں بحق 2 زخمی

ٹریفک حادثہ شیرشاہ پراچہ سگنل پرپیش آیا،ہلاک ہونے والوں کی شناخت فاروق، افتخار اور کامران کے نام سے ہوئی


Staff Reporter January 01, 2020
نوجوان آپس میں دوست اور شیر شاہ کے رہائشی تھے، لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل

شیرشاہ پراچہ چوک پر تیز رفتار کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 دوست جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں دوست اور شیرشاہ کے رہائشی تھے۔

سائٹ بی تھانے کی حدود شیرشاہ پراچہ سگنل پر تیز رفتار ٹویوٹا کرولا کار سڑک پرکھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جسے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے، ٹرک اور کار کے ٹکرانے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ چوک سے متصل چائے کے ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑی پولیس موبائل ، چھیپا ایمبولینس اور ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ فوری موقع پر پہنچ گئے۔

جاں بحق اور زخمی نوجوانوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جسکے بعد ہلاک نوجوانوں کی تعداد 3 اور زخمیوں کی 2 ہوگئی، موقع پر پہنچنے والے اہل محلہ نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت30سالہ فاروق علی ولد رستم علی ، 35سالہ افتخار مجید ولد عبد المجید اور25 سالہ کامران ولد فضل کے نام سے کی جبکہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ جمیل ولد امین اور 20 سالہ سہیل ولد عبدالغفارکے نام سے کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان آپس میں دوست تھے ، متوفی فاروق گلی نمبر 44 محمدی روڈ شیر شاہ ، متوفی اقتخار گلی نمبر65 جناح روڈ شیر شاہ جبکہ کامران اور دیگر زخمی ہونے والے دونوں افراد بھی جناح روڈ کے رہائشی تھے۔

جاں بحق ہونیوالے تینوں نوجوان ذاتی کاروبار کرتے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے افتخار نے 2 روز قبل نئی ٹویوٹا کار خریدی تھی ، تمام دوست حادثے سے کچھ دیر قبل تک پراچہ چوک کے قریب سگنل پر چائے کے ریسٹورنٹ پر بیٹھے ہوئے تھے، تمام دوستوں کے اسرار پر افتخار اپنی نئی کار میں دوستوں کو مٹھائی کھلانے لے جارہا تھا کہ سگنل کے قریب اس کی وہی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

زخمیوں کو ان کے ورثا کے کہنے پر سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |