بھارتی کسٹم حکام نے مس ایشیا پیسیفک کا ہیروں سے جڑا تاج ضبط کر لیا

تاج کو سینٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ ڈیوٹی کی اجازت کے بغیر ایئر پورٹ سے باہر نہیں لے جایا جاسکتا، کسٹم حکام کا موقف


ویب ڈیسک November 06, 2013
اتنی قیمتی چیزسینٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ ڈیوٹی کی اجازت کے بغیر ایئر پورٹ سے باہر نہیں لے جائی جا سکتی، کسٹم حکام۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی کسٹم حکام نے درآمدی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر مس ایشیا پیسیفک کا ہیروں سے جڑا تاج ضبط کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جنوبی کوریا میں ہونے والے مس ایشیا پیسیفک 2013 کی فاتح سریشتھی رانا ممبئی کے چتراپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچی اور تاج پہن کر تصویریں بنوانی شروع کیں تو کسٹم حکام نے ان کا ہیروں سے جڑا تاج ضبط کرلیا، کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ تاج ہیروں سے جڑا ہوا تھا اور انتی قیمتی چیز سینٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ ڈیوٹی کی اجازت کے بغیر ایئر پورٹ سے باہر نہیں لے جائی جاسکتی اور نہ ہی مس ایشیا پیسیفک کے پاس اسے لے جانے کا کوئی تحریری اجازت نامہ ہے، اس لئے تاج کو ایئرپورٹ سے باہر نہیں لے جاسکتا۔

واضح رہے کہ بھارت میں جواہرات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح 36 فیصد ہے جو کہ تاج کی مالیت کے حساب سے لاکھوں روپے بنتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں