ملکی ترقی میں نیشنل بینک کا کردار بڑھانے کے لیے حکمت عملی تیار
بینک دو سال میں زراعت، ایس ایم ایز، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پراڈکٹس متعارف کرائے گا
ملکی ترقی میں نیشنل بینک کے کردار کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی، نیشنل بینک آئندہ 2 سال میں زراعت، ایس ایم ایز، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے منفرد پراڈکٹس متعارف کرائے گا جبکہ لین دین کے نظام کو جدید اور تیز رفتار بنانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔
نیشنل بینک کے مطابق اس کا تفصیلی منصوبہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جاچکا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی نے نیشنل بینک کے 70 سال مکمل ہونے پر جاری ہونے والے خصوصی ضمیمے کی بھرپور پذیرائی پر ایکسپریس پبلی کیشنز کے اشتراک پر تشکر کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کی کامیابیوں کے سفر کو ایکسپریس ٹریبیون کے خصوصی ضمیمے کی شکل میں موثر انداز میں پیش کیا گیا جسے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
ایکسپریس پبلی کیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز الحق نے نیشنل بینک کے صدر کو نیشنل بینک کے شائع ہونے والے اشتہارات پر مشتمل ایک منفرد یادگاری فن پارہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر ایکسپریس پبلی کیشنز کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کامرن احمد، نیشنل بینک کے گروپ چیفس، سید جمال باقر، سلطانہ ناہید، فیصل احمد توپڑا، رحمت علی حسنی، محمد فرازاور عاصمہ شیخ بھی موجود تھے جبکہ ڈویژنل ہیڈ ارتضی کاظمی، ترجمان نیشنل بینک سید ابن حسن، علی احمد زیب اور آصف بشیربھی موجود تھے۔
نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے کہا کہ نیشنل بینک پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں اپنی قائدانہ پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے جدید بینکنگ پراڈکٹس تیار کررہا ہے جو آئندہ 2 سال کے دوران پیش کی جائیں گی،بینکاری خدمات کو وسعت دینے کے لیے پاکستان پوسٹ کے ساتھ اشتراک کیا جاچکا ہے اور اب پاکستان پوسٹ کی 500 برانچیں بھی نیشنل بینک کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو دور دراز علاقوں تک بینکاری خدمات کے علاوہ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات کی ادائیگی میں بھی سہولت فراہم کریں گی۔
عارف عثمانی نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی 12 ہزار سے زائد شاخوں کو نیشنل بینک کے نیٹ ورک کا حصہ بنایا جائے گا ان میں سے ساڑھے 3 ہزار کے لگ بھگ برانچیں محل وقوع کے لحاظ سے بہت موزوں ہیں، نیشنل بینک زرعی ترقی کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں فراہم کرے گا، شعبہ زراعت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ پانی کے نظام کی بہتری اور جدید طور طریقے اختیار کرنے کے لیے بھی قرضے جاری کیے جائیں گے۔
نیشنل بینک کے صدر نے مزید کہا کہ نیشنل بینک اپنی منفرد مصنوعات کے ذریعے جی ڈی پی میں نمایاں حصہ رکھنے والے شعبوں کی بہتری پر توجہ دے گا، ترقیاتی بینکوں کی کمی دور کرنے کے لیے نیشنل بینک ایک ترقیاتی بینک کا کردار بھی ادا کرے گا، کم لاگت کے مکانات کی تعمیر، انفرا اسٹرکچر منصوبوں اور چھوٹی صنعتوں کے لیے قرضوں کی ترجیحی فراہمی کا بزنس پلان تیار کیا جاچکا ہے جس پر آئندہ 5 سے 7 سال میں عمل درآمد ہوگا۔