
ہمایوں سعید
اداکار ہمایوں سعید اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے خانہ کعبہ میں موجود ہیں اور بیت المقدس سے انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ ہمایوں سعید نے سالِ نو کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ نئے سال کا آغاز اس مقام سے کریں اور الحمد اللہ اس سال ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔ ہمایوں نے کہا آپ سب اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے دعاؤں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ خدا نئے سال میں ہمیں اپنی لاتعداد رحمت سے نوازے اور نیا سال خوشحالی، محبت اور امن سے بھرپور ہو، نیا سال مبارک۔
Always wished to begin new year at this most sacred place & Alhamdulillah my wish came true this year. Welcoming 2020 with prayers for all of u & our beloved Pakistan. May Allah bless us with His infinite mercy and fill the next year with prosperity, love & peace. Happy new year! pic.twitter.com/EhRRBS3q7b
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 31, 2019
مایا علی
اداکارہ مایا علی نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ سال 2019 بہترین یادوں، تجربات، ہنسی اورآنسوؤں کے ساتھ ان کا بہترین سال تھا۔ لیکن آنے والا سال ان کے لیے اور بھی خاص ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اتنے برسوں تک انہیں اپنی محبتوں سے نوازا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6wLZ9hHN97/"]
علی ظفر
علی ظفر نے شاعرانہ انداز میں 2019 کو الوداع اور2020 کو خوش آمدید کہا۔
Some thoughts penned down for New Years. Have a good one. #happynewyear2020 pic.twitter.com/uvjjywQV0M
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 31, 2019
مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک اسٹائلش تصویر شیئر کی اور لکھا وہ 2020 میں اس طرح قدم رکھنے جارہی ہیں۔
Stepping into the year 2020 like.. 🥊#MehwishHayat #bringitOn pic.twitter.com/8XaqJX5cHb
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 30, 2019
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ نے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک بار پھر لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ ٹک ٹاک سے دور رہیں۔
Happy New year to you all and again stay away from tiktok bhoolna nahi 😜
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 31, 2019
اقرا عزیز یاسر حسین
اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ اقرا عزیز نے لکھا امید ہے نئے سال میں ہم سب کے تمام منصوبے پورے ہوں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6v7UOtgEQF/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6v6VeJj2EF/"]
فرحان سعید
اداکارو گلوکار فرحان سعید نے اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2020 آپ سب لوگوں کے لیے محبتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔
Happy New year to everyone, may 2020 brings all of you love, happiness and a lot of luck ✌#happynewyear2020
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) December 31, 2019
عائزہ خان
اداکارہ عائزہ خان نے 2019 کے یادگاری لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گزشتہ برس کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ان کی زندگی میں کئی معجزات ہوئے جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ہی عائزہ نے کہا کہ بطور بیوی، ماں اور اداکارہ انہوں نے 2019 میں بہت کچھ کیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6vzE0Qhw5i/"]
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی نے بھی تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
Drove 16 hrs on newyears Islamabad to karachi #happynewyear2020 back to home
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) January 1, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔