اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ

اتنی شدید ٹھنڈ ہے کہ بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے، اساتذہ


ویب ڈیسک January 01, 2020
سخت سردی ہے سیکریٹری تعلیم کو تعطیلات میں اضافہ کرنا چاہیے، اساتذہ فوٹوفائل

QUETTA: شہر قائد میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن سخت سردی کے باعث اسکولوں میں طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی۔

کراچی میں کڑاکے کی سردی معمولات زندگی پر اثرانداز ہونے لگی۔ شہرقائد میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے تاہم سخت سردی کے باعث اسکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی جب کہ کچھ اسکولوں میں اساتذہ بھی نہیں پہنچے۔

اساتذہ نے سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی شدید ٹھنڈ ہے کہ بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا سیکریٹری تعلیم کو موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب حیدر آباد میں بھی موسم سرما کی سرکاری تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن شدیدسردی کے باعث تمام ہی تعلیمی اداروں میں طالب علم نہیں پہنچے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ تو موجود ہیں لیکن طالب علم غیرحاضر رہے جب کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی بچے غیرحاضر رہے۔ کئی نجی تعلیمی اداروں نے سردی کے باعث از خود تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں