شام مشق میں دھماکےہمامیں فوجی آپریشن103 ہلاک

دمشق میںمسجدمعاذبن جبل کے باہردھماکے میں15افرادہلاک ہوئے

دمشق میںمسجدمعاذبن جبل کے باہردھماکے میں15افرادہلاک ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
شام میں اتوارکے روزپرتشدد کارروائیوں میں 103 افرادہلاک ہوگئے جن میں 66 شہری،12 سرکاری فوجی شامل ہیں۔


دارالحکومت دمشق میں اتوارکو3 دھماکے ہوئے جن میں مسجدمعاذ بن جبل کے باہرکاربم دھماکے میں 15افرادہلاک ہوگئے جبکہ سرکاری فوج نے وسطی صوبے ہما کے دیہی علاقے میں آپریشن کے دوران 21 افرادکوہلاک کردیا۔اس کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ لاپتہ ہیں ۔دمشق کے وسطی ابو رمانہ کے علاقے کی مہدی سٹریٹ میں ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس علاقے میں نائب صدرفاروق الشرع سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کے دفاترہیں۔شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے ایلچی الاخضر الابراھیمی نے کہاہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کوروکا نہیںجاسکتا، صدر بشارالاسد کو جانا پڑیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story