وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کو جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک January 01, 2020
آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دیتے ہوئے آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

حکومت نے آرمی ترمیمی ایکٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی جو اپوزیشن سے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مذاکرات کرے گی۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اورتوسیع کاطریقہ کاروضع کیاگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں