مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 2 بھارتی فوجی ہلاک

ریاست اترپردیش میں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے کارکن کو گرفتار کرنے پر 5 پولیس اہلکار معطل

اترپردیش میں آر ایس ایس کے کارکن کو گرفتار کرنے پر 5 پولیس اہلکار معطل۔ فوٹو : فائل

ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں محاصرہ کرکے سرچ آریشن جاری تھا کہ اسی دوران حملہ آوروں نے بھارتی فوجیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی، واقعہ کے بعد قابض فوج نے قریبی علاقے سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے نام نہاد آپریشن شروع کیا ہے۔


دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش میں مودی حکومت نے انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے کارکن کو گرفتار کرنے پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارت میں شہریت کے متنازع قانون نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں ہیں، دارالحکومت نئی دلی سمیت کئی ریاستوں میں مسلسل اور شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے متنازع قانون کے خلاف ریاستی اسمبلی سے قرار داد پاس کروا لی جب کہ پنجاب، مہاراشٹرا، دہلی، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، راجستھان، بہار، آسام، اڑیسہ اور مدھیہ پردیش کی حکومتیں پہلے ہی قانون پر عملدرآمد سے انکار کرچکی ہیں۔
Load Next Story