پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی اس لیے ایم کیو ایم کو وزارتوں کی پیشکش کی اسد عمر

عوامی مفاد کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہیں، اسد عمر


ویب ڈیسک January 01, 2020
جلد ازجلد منصوبوں کی تکمیل کے بعد وزیراعظم کراچی آکر انکا افتتاح کریں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی اس لیے ہاتھ پاؤں مارنے کیلئے ایم کیو ایم کو صوبائی وزارتوں کی آفر دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں وفاق نے اپنا کام کرلیا لیکن صوبے نے کچھ نہیں کیا، کے فورمنصوبے پرمشکلات پیدا ہوئیں تھیں اس منصوبے پر وفاق تعاون کرنے کیلئے تیارہے، کے فورمنصوبہ کراچی کے باسیوں کی اشد ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارتیزہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ کواستعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سیاست ہرسیاسی پارٹی کا حق ہے، وفاق کے سندھ حکومت کے ساتھ سیاسی اختلاف پر کوئی ابہام نہیں جب کہ عوامی مفاد کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ حکومت محدود وسائل میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل چاہتی ہے، جلد ازجلد منصوبوں کی تکمیل کے بعد وزیراعظم کراچی آکر انکا افتتاح کریں گے، رش پر قابوپانے کے لیے کراچی سے پپری تک فریٹ کوریڈوربنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں