جرمنی سال نو کے جشن کی آتش بازی سے چڑیا گھر میں آتشزدگی درجنوں بندر ہلاک
آگ چڑیا گھر میں 1975 میں قائم کیے گئے بندروں کے خصوصی حصے میں لگی
جرمنی میں ایک چڑیا گھر کے مختلف اقسام کے بندروں کے لیے قائم کیے گئے حصے میں آتشزدگی سے 30 سے زائد بندر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کیرے فیلڈ کے چڑیا گھر میں 1975 میں مختلف اقسام کے بندروں کے رہنے کیلیے بنائے گئے خصوصی حصے میں سال نو جشن کے دوران آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد بندر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے آگ کو دوسرے حصوں تک جانے سے تو روک دیا تاہم بندروں کے حصے میں لگی آگ کو قابو نہ کرسکے، آگ نے تمام ہی بندروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کوئی ایک بھی بندر زندہ نہ بچ سکا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم عینی شاہدین کا دعویٰ کا ہے کہ آگ سال نو کے جشن کے لیے کی گئی آتش بازی کے نتیجے میں لگی۔