نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے مہنگی کردی

بجلی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک January 01, 2020
بجلی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

نیپرا نے اکتوبر کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نپیرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا، اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافی رقم صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہو گی۔

نیپرا کی جانب سے فیصلے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق فیصلہ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں