پاکستان کی سری لنکا کوصنعتی ترقی کیلیے تعاون کی یقین دہانی
وزیر خزانہ نے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت کا خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کریگا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
سری لنکا کے ہائی کمشنر ایئر چیف مارشل ریٹائرڈ جیالتھ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے آئندہ ماہ سری لنکا میں دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا بھی جائزہ لیا۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ کو اس اجلاس میں شرکت اور بزنس اکنامک فورم سے خطاب کی دعوت دی۔
وزیر خزانہ نے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت کا خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہے۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے آگاہ کیا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستان میں تیار ہونے والے100ٹیوٹا گاڑیوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارت اقتصادی کمیشن کا اجلاس 26 اور 27 نومبر کو کولمبو میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا ڈیری، لائیو اسٹاک اور تعمیرات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، سری لنکا میں شوگر انڈسٹری کے قیام میں پاکستانی تعاون سے دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔