وارد نے بہترین خدمات سے کاروبار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کامیابی ملازمین کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے، کمپنی 80سے زائد ویلیو ایڈڈ خدمات پیش کر رہی ہے.


Press Release November 07, 2013
کامیابی ملازمین کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے، کمپنی 80سے زائد ویلیو ایڈڈ خدمات پیش کر رہی ہے. فوٹو : فائل

ٹیلی کام کمپنی وارد نے اکتوبر میں سب سے زیادہ کاروبار کر کے پاکستانی ٹیلی کام صنعت میں اعلی معیار قائم کرلیا۔

وارد جنوری 2013سے غیر معمولی کام کر رہی ہے اور اکتوبر میں کاروبار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جو ایک عظیم سنگ میل ہے۔ صنعتی ماہرین نے اس کامیابی کو کمپنی ملازمین مضبوط قیادت، پیشہ وارانہ مہارت، عزم، جذبے اور ہم آہنگ ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں کامیابیوں کے باعث وارد ملک کی دوسری بڑی پوسٹ پیڈ کمپنی بن گئی ہے۔



صارف کے تجرباتی رجحانات وارد کسٹمر سروسز اور اسکے نیٹ ورک کو سب سے زیادہ شفاف، اقتصادی اور جدید تسلیم کرتے ہیں۔ کمپنی آئی وی آر، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور جی پی آر ایس کے پلیٹ فارمز پر 80سے زائد ویلیو ایڈڈ خدمات پیش کر رہی ہے ان میں سے بعض سروسز پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائی گئیں۔کمپنی ملک میں اپنی تقسیم کار چینلز کی بہتری، کسٹمر سروسز نیٹ ورک کے فروغ اور صارفین کی فوری دسترس کیلیے بھی کام کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں