پاکستان یورپی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے قریب پہنچ گیا

ڈیوٹی فری اسٹیٹس کے لیے اب یورپی پارلیمنٹ کی رسمی کارروائی باقی رہ گئی


Numainda Express November 07, 2013
خرم دستگیر نے بتایا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10ممالک میں ہوتا ہے جنہیں یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس کے لیے تجویز کیا۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے تجارت وٹیکسٹائل انڈسٹری انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دے دیا ہے۔

رسمی کارروائی باقی ہے جس کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا جو یکم جنوری 2014 سے نافذ العمل ہوگا جس سے یورپی یونین کی طرف سے ٹیکسٹائل مصنوعات پرعائد 9.6 فیصد ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یورپی یونین کے لیے ٹیکسٹائل برآمدات 1ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گی اور یہ درجہ ملنے سے پاکستان میں نئی ملازمتوں کے 1 لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10ممالک میں ہوتا ہے جنہیں یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس کے لیے تجویز کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کمیٹی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کے لیے پیشرفت کی ہے، کمیٹی کا اجلاس برسلز میں ہوا جس میں پاکستان کو ان 10ممالک میں شامل کیاگیا ہے جنھیں مذکورہ اسٹیٹس کا اہل قراردیا گیا۔



انہوں نے کہاکہ حکومت تجارت، برآمدات، معاشی ترقی اور صنعتی شعبوںکی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے جس کے ثمرات جلد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس مراعات حاصل ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اورٹیکسٹائل فیکٹریاں بند کرنے والے دوبارہ لگن اور محنت سے اپنا کام شروع کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے اب خام مال کے بجائے ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی جاسکیںگی جس سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی، ٹیکسٹائل کے شعبے کو توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |