تھشارا پریرا فوج میں بھرتی گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ مل گیا

جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، اس لیے درخواست کر رد کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا، تھشارا


Sports Desk January 02, 2020
جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، اس لیے درخواست کر رد کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا، تھشارا ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سری لنکا کے آل راؤنڈر تھشارا پریرا فوج میں بھرتی ہوگئے، انھیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر تھشارا پریرا فوج میں بھرتی ہوگئے، انھیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیا گیا ہے، اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں آرمی کی نمائندگی کریں گے۔

تھشارا نے کہاکہ جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں، اس لیے درخواست کر رد کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکن آرمی اپنی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے، وہ پہلے ہی سابق ٹیسٹ کپتان دنیش چندیمل کی بھی خدمات حاصل کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں