كسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

بالاكوٹ میں بھارتی كارروائی كے نتیجے میں پاكستان كے رد عمل كو یاد ركھنا چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک January 02, 2020
بالاكوٹ میں بھارتی كارروائی كے نتیجے میں پاكستان كے رد عمل كو یاد ركھنا چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ . (فوٹو: فائل)

پاكستان نے نئے بھارتی آرمی چیف كے غیر ذمہ دارانہ بیان كو مسترد كرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے كسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ كی جانب سے جاری بیان میں كہا گیا ہے كہ پاكستان كے عزم اور تیاری كے بارے میں كوئی شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت کی جانب سے كسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا، بالاكوٹ میں بھارتی كارروائی كے نتیجے میں پاكستان كے رد عمل كو یاد ركھنا چاہئے، بھارت كی اشتعال انگیزیوں كے باوجود پاكستان خطے میں امن اور سلامتی كے لئے اپنا كردار ادا كرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاكستان كشمیریوں كی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ركھے گا، كشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن كو 150 دن ہوچكے ہیں، مقبوضہ كشمیر میں صورتحال معمول پر لانے كے دعوؤں كی ساک نہیں ہے، حكام متحدہ قومی سلامتی كی قراردادوں كے مطابق معاملہ حل كرے جب کہ پاكستان بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند كرتا رہے گا۔

ترجمان كا مزید كہنا تھا كہ سینئر كشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں كو رہا كیا جائے، 9 لاكھ سیكیورٹی اہلكاروں كو فوری طور پر مقبوضہ كشمیر سے نكالا جائے اور بھارت جھوٹے آپریشن كی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں