لاہور میں آتش زدگی سے 3 افراد جاں بحق

چمڑے کے گودام میں آتش زدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر


ویب ڈیسک January 02, 2020
چمڑے کے گودام میں آتش زدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر فوٹو:فائل

ISLAMABAD: چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 19 متاثر ہوئے۔

لاہور میں موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ گودام کے اوپر فلیٹ میں رہائش پذیر لوگوں سمیت 22 افراد آگ اور دھوئیں سے متاثر ہوئے۔

متاثرہ افراد کوریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے میو اسپتال منتقل کیا جہاں 3 افراد چل بسے۔ ڈاکٹرز کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتش زدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں