ہنس راج ہنس اوردلیرمہدی کے بچوں کی شادی آج دہلی میں ہوگی

تقریب میں سونیا گاندھی،راہول گاندھی سمیت سیاسی رہمناؤں، وزراء اورفنکارشریک ہونگے.


Qaiser Iftikhar November 07, 2013
تقریب میں سونیا گاندھی،راہول گاندھی سمیت سیاسی رہمناؤں، وزراء اورفنکارشریک ہونگے. فوٹو : فائل

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دومعروف گلوکاروں ہنس راج ہنس اوردلیر سنگھ مہدی کے بچوں کی شادی آج دہلی میں ہوگی۔

اس موقع پرکانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی اوران کے صاحبزادے راہول گاندھی سمیت اہم سیاسی رہمناؤں، وزراء ، بیوروکریٹس، بالی وڈ اسٹارز اور گلوکارشریک ہونگے۔ اس سلسلہ میں ہنس راج ہسن نے فون پرگفتگو کرتے ہوئے '' نمائندہ ایکسپریس'' کوبتایا کہ شادی کی رسومات جاری ہیں اوراس میں کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی، بھارتی صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ، وزراء، بالی وڈاسٹارز، معروف گلوکار، فلمساز، میوزک ڈائریکٹرز اوراہم کاروباری شخصیات شرکت کرینگی۔



جہاں تک بات پاکستان کے معروف فنکاروں کی شرکت کی ہے تو شادی کی تاریخ پاکستان کے عظیم غزل گائیک استاد غلام علی نے رکھی تھی لیکن اس وقت ہم سب لوگ یہ بات بھول گئے تھے کہ شادی محرم الحرام میں ہوگی۔ اس کے ساتھ پاکستان اوربھارت کے آپسی تعلقات کی بناء پربھی کچھ مسائل سامنے آئے لیکن فون کے ذریعے مجھے اوردلیرمہدی کومبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا پیغام موصول ہورہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آج کچھ مہمان پاکستان سے دہلی پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں