قائد آباد دودھ سے لدے ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار، رضوان علی ایس آر پی بیس2میں تعینات تھا.


Staff Reporter November 07, 2013
شارع فیصل پردودھ کے ڈبوں سے لدی بے قابوتیز رفتارگاڑی کے الٹ جانے سے سڑک پر دودھ پھیلا ہوا ہے(فوٹو ایکسپریس)

قائد آباد تھانے کی حدود اسپتال چورنگی کے قریب مہران ہائی وے پر مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار دودھ سے لدے مزدا ٹرک نے پو لیس اہلکار کو ٹکرمار دی۔

جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جناح اسپتال میں پولیس اہلکارکی شناخت30 سالہ رضوان علی ولد غلام حسین کے نام کر لی گئی، ایس ایچ او ملک عاصم نے بتایا کہ متوفی اہلکار ایس آر پی بیس2میں تعینات تھا اور ان دنوں متوفی قائد آباد تھانے میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔



انھوں نے بتایا کہ متوفی اہلکار کا آبائی تعلق حیدرآباد سے تھا اور ضابطے کی کارروائی کے لاش متوفی کے والد کے سپرد کردی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا، علاوہ ازیں شارع فیصل پرتیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دودھ کے کین سے بھری گاڑی اُلٹ گئی جس کے باعث ڈرائیور سمیت2افراد معمولی زخمی ہوئے، حادثے کے سبب گاڑی پر لدا دودھ سڑک پر پھیل گیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں