کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنےکا اعلان

آج شب 10بجے سے صبح6بجے تک گیس فراہم کی جائے گی


ویب ڈیسک January 02, 2020
آج شب 10بجے سے صبح6بجے تک گیس فراہم کی جائے گی

ترجمان سوئی سدرن نے سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 10بجے گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی گیس نے سندھ میں سی این جی صارفین کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ ایس ایس جی سی نے گیس سسٹم میں بہتری آنے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس بحال کرنےکا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو آج شب 10بجے گیس فراہم کی جائے گی جو صبح6بجے تک دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں