وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے تاخیر سے آنے پر حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت خارج کی


ویب ڈیسک January 02, 2020
عدالت نے تاخیر سے آنے پر حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت خارج کی

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے تاخیر سے آنے پر حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت خارج کی۔ فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حسان نیازی سے کہا کہ آپ وکیل ہو کر بھی تاخیر سے آ رہے ہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی ناکام

حسان نیازی نے کچھ دیر بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد ملزم ہیں اور عبوری ضمانت پر تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں