ڈنگی بخار میں مبتلا مزید ایک شخص جاں بحق مرنے والوں کی تعداد25ہو گئی

حمود آباد کارہائشی 23سالہ مریض 3روز قبل ہی اسپتال میں داخل کیاگیاتھا.


Staff Reporter November 07, 2013
کراچی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

ڈنگی وائرس سے شہرمیں مزیدایک اورمریض ہلاک ہوگیا جس کے بعد کراچی میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23ہوگئی ہے۔

جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر اس سال ڈنگی وائرس سے 25افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4ہزارسے تجاوز کرچکی ہے کراچی میں ڈنگی وائرس سے ہلاک ہونے والا 23سالہ شخص محمود آباد کا رہائشی تھا جو3نومبرکووائرس کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا اور جمعرات 6 نومبرکوجاں بحق ہوگیا، ماہرین طب کاکہناہے کہ کراچی میں اسپرے مہم شروع نہ ہونے کے سبب ڈنگی وائرس مسلسل شدت اختیارکررہاہے اوریومیہ درجنوں افراد اس وائرس کاشکارہورہے ہیں۔



ماہرین طب کے مطابق اس سال ڈنگی وائرس مختلف طبی پیچیدگیوں کے ساتھ رپورٹ ہورہا ہے جس کے لیے مریضوں کے علاج میں بھی دشواریوں کاسامنا ہے، اس سال ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہوچکی ہے، ماہرین کاکہناہے کہ نومبر اوردسمبرمیں یہ وائرس مزید شدت اختیارکرجائے گاوائرس کی شدت میں جنوری سے کمی واقع ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں